مسلم لیگ ن کو مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے کشمیر میں شکست ہوئی ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے کشمیر میں شکست ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست دی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے چار سال میں کوئی ریکارڈ سکروٹنی کمیٹی میں جمع نہیں کرایا ہے، دونوں جماعتوں نے پارٹی اکائونٹس کو منی لانڈرنگ کیلیے استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 12 اور پیپلز پارٹی نے 7 اکائونٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے ہیں، چھپائے اکائونٹس میں کروڑوں اور اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں ہے، امید ہے ہمیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کی اجازت دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آجکل راجہ فاروق حیدر، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نیے ریاضی دان سامنے آئے ہیں، کشمیر جا کر عمران خان پر تنقید کی گئی لیکن انکل مودی پر کوئی بات نہیں کی گئی، راجہ فاروق حیدر شکست کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ کشمیری 70 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

The post مسلم لیگ ن کو مریم نواز کے بیانیے کی وجہ سے کشمیر میں شکست ہوئی ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email