اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت نا کرنے کی درخواست

اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ ہونے کے باعث بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

کمشنر آفس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں نالوں اور مختلف سڑکوں کو صاف کرنے کا کام کررہی ہیں امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس نے شہریوں نے تعاون کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ تمام شہری غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے 2 گھنٹوں تک محدود رکھیں۔

The post اسلام آباد میں سیلابی صورتحال، شہریوں سے غیر ضروری نقل و حرکت نا کرنے کی درخواست appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email