جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے، محمود مولوی

محمود مولوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر میری ٹائم محمود مولوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز سے بدھ کی  تیل نکالنے کا کام شروع  کر دیا گیا ہے، جہاز میں جتنا بھی تیل اس کو نکال لیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کو کھینچتے  سے قبل تیل سے خالی کیا جائے گا ہم کوئی رسک لینا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ حکومت نے جہاز کے کپتان اور مالک کو تیل نکالنے کا وقت دیا تھا تاہم ان کی جانب سے تیل کی منتقلی کی کی کوئی پیشرفت نہ ہونے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر میری ٹائم نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ جہاز کے  آپریشن کے دوران سمندر میں کسی قسم کا تیل کا رساو ہو، تیل منتقلی کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاز کا ایک انجن ڈیڈھ ہے اور ایک کمزور ہے، جہاز سنگاپور سے ایک مہینے میں یہاں پہنچا ہے، جہاز کی مالیت 18 ملین ڈالر ہے، جہاز کا مالک رابطہ کرے یا نا کرے ہم نے جہاز نکالنا ہے، اگر جہاز کے کپتان یا مالک نے رابطہ نہیں کیا تو جہاز کو اپنی ملکیت میں لے لینگے۔

انھوں نےکہا ہے کہ جہاز سے تیل منتقلی آج صبح شروع ہوئی جو آج شام تک مکمل ہوجائیگی، جہاز سے تیل نکالنے کے لئے 7 سے 8 ائل ٹینکرز موجود ہیں، جہاز سے 100 ٹن تیل نکالا جائیگا، باقی 18 ٹن تیل نہیں نکل سکتا،15 اگست کو جہاز کو ریسکیو آپریشن شروع ہوگا، جو ٹگ دبئی سے آئے تھے وہ اسے نکالنے کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوا، اب جہاز کو نکالنے کے لیے دوسر ٹگ کو بلایا ہے۔

The post جہاز سے 118 ٹن تیل آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جا رہا ہے، محمود مولوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email