پی ٹی آئی پی پی 38 میں مافیاز کے بت پاش پاش کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمےکی نوید لیکر طلوع ہوا ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش کررہی ہے، حلقہ پی پی 38کی عوام برسوں سے لوٹنے اور دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لینے جارہی ہے، یہاں کی عوام جم کر ڈٹ کر کپتان کیساتھ کھڑی ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پی پی38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہا ہے جس نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع وعریض جائیدادیں بنائیں مگر مافیا نے حلقہ کی عوام کیلئےکچھ نہ کیا، پہلی مرتبہ پی ٹی آئی پی پی38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہی ہے اورحلقہ کی  کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے، نیا,بدلتا,ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

The post پی ٹی آئی پی پی 38 میں مافیاز کے بت پاش پاش کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email