وزیر خارجہ آج بحرین کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بحرین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ بحرین دو روزہ ہو گا، وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا کاروباری وفد بھی بحرین جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کاروباری وفد پاک بحرین بین الوزراتی کمیشن کے دوسرے دور میں حصہ لے گا, شاہ محمود قریشی پاک بحرین بین الوزراتی کمیشن کے دوسرے دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحرین بین الوزراتی کمیشن کا افتتاحی اجلاس 5 اور 6 فروری 2017میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا  ہے کہ پاک بحرین بین الوزراتی کمیشن کے دوسرے دور میں ماہرین کی سطح کے اجلاس منعقد ہوں گے، ان اجلاسوں میں  تجارت,  سرمایہ کاری, بیرون ممالک ملازمت,  زراعت,  اطلاعات و نشریات, سیاحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں پر غور ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دورے میں وزیر خارجہ بحرینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خارجہ کی بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبدالطیف بن الزیانی سے بھی ملاقات  ہو گی، ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات میں استحکام اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے مشتتکہ عقاید,  مشترکہ اقدار پر مبنی گہرے تعلقات ہیں، دسمبر 2019 میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بحرین کے بعد تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، اس دورے میں وزیر اعظم کو بحرین کا اعلی ایوارڈ کنگ حماد آرڈر آف رینیسیاں بھی دیا گیا تھا، پاکستان اور بحرین باہمی مفاد کے کیے باہمی تعلقات کے فروغ میں کوشاں ہیں، وزیر خارجہ کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری متوقع ہے۔

The post وزیر خارجہ آج بحرین کے دورے پر روانہ ہوں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email