ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے قبل قومی کرکٹ اسکواڈ آج آخری ٹریننگ سیشن کریگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ کا کنگسٹن اوول میں ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا جبکہ ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس کروائی جائے گی۔

قومی کرکٹرز گراؤنڈ کی سینٹر اور سائیڈ پچز پر ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

The post ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا آخری ٹریننگ سیشن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email