سندھ: کورونا کے بڑھتے کیسز، آکسیجن بیڈز کی طلب میں اضافہ

سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے  آکسیجن بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ  کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز پر جگہ ختم ہونے لگی ہے، سندھ ک سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح اسپتال ، انفکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لیاری جنرل ، انڈس اسپتال ،ایس آئی یو ٹی میں بھی آئی سی یو بیڈز پر جگہ نہیں  ہے، لیاقت نیشنل، آغاخان ،،پٹیل اور ساؤتھ سٹی اسپتال میں بھی آئی سی یو بیڈز دستیاب نہیں ہیں اس کے علاوہ ضیاالدین نارتھ اور کیماڑی برانچ میں آئی سی یو بیڈز ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارک لین،فوجی فاؤنڈیشن، میں ایک ایک اور پی این ایس شفا میں 4 بیڈز خالی ہیں، ڈاؤ میں ایک ، سول اسپتال میں 10 اور سول ٹراما میں صرف 10 آئی سی یو خالی ہیں او لیاقت آباد جنرل اسپتال میں 16,نیو کراچی میں 10 اور کورنگی 5 میں 16 آئی سی بیڈز خالی  ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 36 نجی و سرکاری کورونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے 346 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔

The post سندھ: کورونا کے بڑھتے کیسز، آکسیجن بیڈز کی طلب میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email