اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام خواتین کو عزت احترام دیتا ہے، پردہ صرف خواتین کے لئے نہیں مردوں کے لئے بھی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ خواتین نہیں بچوں کی اکثریت بھی جنسی جرائم کا شکار ہورہی ہے، اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے۔

عمران خان نے انٹریومیں کہا کہ زیادتی سے متعلق میرے بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ جنسی جرائم کو خواتین سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔

The post اسلام میں پردے کا مقصد معاشرے میں بگاڑ کو روکنا ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email