اگر آپ کے جسم پر بھی ایسا تل ہے تو جانیے یہ کس بڑی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے؟

تقریباً ہر انسان کے جسم پر کہیں نہ کہیں تل موجود ہوتے ہیں۔

 لیکن تل کس طرح وجود میں آتے ہیں اور کیا ان کا تعلق کسی بیماری سے بھی ہوسکتا ہے؟

تل کیوں نکلتے ہیں؟

ہماری جلد میں Melanocytes موجود ہوتے ہیں جو میلانن (melanin) کو پوری جلد میں پھیلاتے ہیں۔میلانن جلد میں رنگت پیدا کرتا ہے۔جب Melanocytes جلد کے کسی حصے میں اکھٹے ہوجاتے ہیں وہاں تل بن جاتا ہے۔

کون سا تل خطرناک ہے؟

میلانومہ جلد کے کینسر کی ایک قسم ہے جس کی پہچان تل سے کی جاسکتی ہے۔

عام تل یعنی کالا یا براؤن بے ضرر ہوتا ہے البتہ ایسا تل جو سائز میں بڑا ہوتا جارہا ہو اور اس کی رنگت بار بار بدل رہی ہو یا خون رس رہا ہو وہ میلانومہ ہوسکتا ہے

The post اگر آپ کے جسم پر بھی ایسا تل ہے تو جانیے یہ کس بڑی بیماری کی نشاندہی کرتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email