فیصل قریشی کِس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکار کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آج کل کی نئی اداکاراؤں میں سے آپ کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

فیصل قریشی نے بغیر توقف کے اداکارہ ہانیہ عامر کا نام لیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی اس ویڈیو پر مِلے جلے تاثرات پائے جارہے ہیں، کسی نے فیصل اور ہانیہ کے ایک ساتھ کام کرنے کے خیال پر خوشی کا اظہار کیا تو کسی نے فیصل قریشی پر تنقید کی۔

The post فیصل قریشی کِس اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اداکار نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email