دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی

بھارت سے شادی کی تقریب کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی جس میں رخصتی کے وقت دلہن کو خود گاڑی چلا کر سسرال جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا ہے جب کہ دلہن نے اسٹیئرنگ سنبھالا ہوا ہے۔

دلہن کی جانب سے بھارتی روایات کو توڑنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے۔

ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے اردگرد موجود افراد بھی دلہن کی اس حرکت پر خوش ہورہے ہیں۔

The post دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email