ناصر حسین شاہ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

پیپلزپارٹی کے اہم صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیب نے ناصر حسین شاہ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناصر حسین شاہ کے خلاف اسٹیٹ بینک فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سفارش پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر حسین شاہ کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن ہوئیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ناصر حسین شاہ کروڑوں روپے بینک ٹرانزیکشن کا حساب نہیں دے سکے جبکہ ان کے بنیک اکاؤنٹس میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران مشکوک ٹرانزیکشن کی گئی ہیں۔

The post ناصر حسین شاہ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email