شہروز کاشف کا ورلڈ ریکارڈ، کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز، شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو بھی سر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف نے کے ٹو سر کرنے کی تصدیق کر دی۔

شہروز کاشف نے چند ماہ قبل دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔

اس حوالے سے شہروز کے والد سلمان کاشف کا کہنا ہے کہ شہروز نے آج صبح 8 بج کر 10 منٹ پر کے ٹو سر کی اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کا کہنا تھا کہ شہروز نے 2 ماہ قبل دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی اور آج شہروز کے ٹو سر کرنے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

یاد رہے شہروز نے ایک سال میں دو مختلف اور دنیا کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ایک منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

The post شہروز کاشف کا ورلڈ ریکارڈ، کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email