حسد اور بغض کا کوئی حل نہیں ہے ، نعمان اعجاز

سنئیر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے حسد اور بغض سے متعلق پوسٹ شیئر کر دی۔

اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک بہت ہی اہم مسئلےحسد اور بغض کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

نعمان اعجاز نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اختلافات کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے لیکن حسد اور بغض کاکوئی حل نہیں ہے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اس دن کا انتظار ہے جب مجھے آپ سب کے ساتھ ہونے کے لیے آم لائن نہیںآنا پڑے گا۔اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

The post حسد اور بغض کا کوئی حل نہیں ہے ، نعمان اعجاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email