اداکار اعجاز خان نے بالی ووڈ میں کام نا ملنے کی وجہ بتادی

بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ اور بھارتی ٹی وی فلموں کے اداکار اعجاز خان نے بالی ووڈ میں ہونے والی سیاست سے متعلق کہا کہ ہر جگہ سیاست ہوتی ہے اور بالی ووڈ میں بھی ہے۔

حال ہی میں اداکار ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ میں موجود سیاست کے باعث آپ کو زیادہ کام نہیں ملا؟

اداکار نے جواب دیا کہ میرے خیال میں سیاست ہر جگہ ہے اور اس میں کوئی بری بات نہیں ہے، بعض اوقات انسان خود میں اتنا زیادہ کھو جاتا ہے کہ کوئی بھی دوسرا کردار اپنانے میں اسے مشکل پیش آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اعجاز خان میں پھنس گیا ہوں، بطور اداکار آپ جتنا خود کے قریب ہوں گے اتنا ہی کسی دوسرے کردار کو سمجھ کر ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ پھر میں یہ سمجھوں کہ آپ کو اسی لئے زیادہ کام نہیں مل سکا کیونکہ آپ اعجاز خان میں اتنا پھنس گئے تھے کہ کوئی بھی دوسرا کردار اپنانے کو تیار نہیں ہیں یا پھر آپ کسی سیاست کا شکار ہوگئے؟

اعجاز نے جواب میں کہا کہ ان لوگوں کا سمجھ نہیں آتا جو کام کی جگہ پر سیاست کرتے ہیں، آس پاس ہونے والی سیاست سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان سب چیزوں کے لئے میرے پاس نا ہی وقت ہے اور نا ہی اتنی برداشت ہے۔

خیال رہے کہ اداکار اعجاز خان ‘تنو ویڈز منو’ اور ‘جسٹ میریڈ’ جیسی بالی ووڈ فلموں میں بطور معاون اداکار کام کرچکے ہیں۔

The post اداکار اعجاز خان نے بالی ووڈ میں کام نا ملنے کی وجہ بتادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email