پاکستان جنوبی افریقہ سے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ سے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقین چیف آف نیشنل ڈیفنس فورسز کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاع، تربیت، سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقن جنرل نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کی اہم حیثیت ہے اور پاکستان جنوبی افریقہ سے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ افریقی خطے کی ترقی، سیکیورٹی اور خطے کے امن کے لیے جنوبی افریقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔

The post پاکستان جنوبی افریقہ سے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email