فاسٹ بولر زویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فاسٹ بولرز ویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ زمہ داری لی جائے ، کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں ، ویسٹ انڈیز سیریز میں اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے ، جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں ان کو مزید موقع دینگے۔

بابر اعظم نے کہا کہ فاسٹ بولرز کو ویسٹ انڈیز میں باوئنس ملتا ہے ، ویسٹ انڈیز میں سپنرز کو مدد ملتی ہے ،  عثمان قادر کو بھی موقع دینگے ، شرجیل خان ٹاپ آرڈر میں کھیلتے ہیں ، مڈل آرڈر میں صہیب مقصود اور اعظم خان کو لائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اعظم خان کو آگے موقع دینگے ، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتا رہتا ہے ، حارث روف میچ ونر ہے مجھے ان پر اعتماد ہے ، امید ہے وہ ویسٹ انڈیز میں اچھا پرفارم کریگا۔

The post فاسٹ بولر زویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے، بابر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email