سارہ خان نئے ڈرامے میں ’فلک‘ کا کردار ادا کریں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے آنے والے نئے ڈرامے میں ’فلک ‘ نامی کردار ادا کریں گی۔

اداکارہ سارہ خان کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں اُنہیں اپنے آنے والے نئے ڈرامے میں ادا کیے گئے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ✨Lollywood✨🌟 (@lollyfeeds)

سارہ خان نے ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے آنے والے نئے ڈرامے کی کہانی نہیں بتائیں گی مگر کہانی بہت اچھی ہے ڈرامے کی، اُن کے ڈرامے سے متعلق ایک بات بہت دلچسپ ہے جو وہ اپنے مداحوں کو بتانا چاہتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے نئے ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نام فلک ہوگا۔

ساہ خان نے کہا اس خبر کو سُن کر آپ بھی پرجوش ہو گئے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی کردار کا یہ نام سُن کر تھوڑا گھبرا گئی تھیں کیوں کہ اُن کے شوہر کا نام بھی فلک ہے۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ہوگا جو بہت پڑھاکو اور ساتھ میں ایتھلیٹ بھی ہے، سادہ سی عام سی لڑکی ہے جیسے ہمارے عام گھرانوں کی لڑکیاں ہوتی ہیں، یہ کردار بھی ایسا ہی ہوگا۔

The post سارہ خان نئے ڈرامے میں ’فلک‘ کا کردار ادا کریں گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email