کترینہ کیف کی کامیابی کے پیچھے کون؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے  بتا دیا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے آخر کون ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

کترینہ کیف کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے ٹیچرز اور ٹرینرز کو قرار دے دیا ہے۔

ویڈیو میں کترینہ کیف کو اپنے ٹرینر کی نگرانی میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دراصل میں حیرت انگیز اساتذہ اور ٹرینرز کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں جو میرے ساتھ اتنے صبر سے کام کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ہر روز کچھ نیا سیکھ رہی ہوں۔

کترینہ کیف کی اس پوسٹ کو صرف چند ہی لمحوں میں6 لاکھ 34 ہزار سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

The post کترینہ کیف کی کامیابی کے پیچھے کون؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email