آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا مقصد نئی صنعتوں کا فروغ ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ پالیسی ریٹ مہنگائی کی شرح سے کم ہے، معاشی ماہر اسے منفی شرح سود کہتے ہیں، تاہم حقیقی شرح سود منفی رکھنے کا سبب نمو پر توجہ ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال میں کم ترین سطح پر ہے۔

رضا باقر  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کووڈ19 کے دوران کیے اقدامات کے باعث معاشی اعداد بہتر ہوئے ہیں، جبکہ کووڈ کی وباء میں پالیسی سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مختلف شعبہ جات تعیمراتی سیکٹر کےساتھ وابستہ ہیں، ملک میں روزگار کے بڑے مواقع تعمیراتی شعبے سےحاصل ہوتے ہیںِ۔

رضا باقر  نے یہ بھی کہا کہ پالیسی ریٹ کو مسلسل پانچویں بار مستحکم رکھا گیا ہے، پالیسی ریٹ اس وقت مہنگائی کی شرح سے کم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر  نے مزید کہا کہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ بڑھنے کا سبب سیزنل رہا، جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی۔

The post آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email