انسان میں موجود چند اچھی اور بری عادتوں کے متعلق اہم معلومات

ہر انسان کی شخصیت میں ہر طرح کی عادات شامل ہوتی ہیں وہ اچھی بھی ہوتی ہیں اور بری بھی ہوتی ہیں۔

لیکن بڑے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر اچھی عادت کو تین دن میں اپنایا بھی جاسکتا ہے اور ہر بری عادت کو تین دن کے دورانیے میں ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے ایک وسیع مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام لوگوں کی چند عادتین بہت اچھی ہیں اور چند عادتوں کا ہونا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

آج ہم اس آرٹیکل میں انہی چند اچھی اور بری عادتوں کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔

1۔ ملٹی وٹامنز کا استعمال:

عام زندگی میں روٹین میں ملٹی وٹامنز کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

ملٹی وٹامنز کے استعمال سے انسان بہت سے بیماریوں سے بچ جاتا ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال انسان کی یاداشت کو بہت بہتر بناتا ہے۔

تاہم کسی بھی چیز کی زیادتی انسنا صحت پر منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہے۔

2۔ مونو سوڈیم گلوٹیمٹ سے گریز:

۔ مونو سوڈیم گلوٹیمٹ (MSG) سے قے اور سر درد جیسی علامات انسانوں میں صرف اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اسے خالص شکل میں کم از کم 3 گرام استعمال کیا جائے۔ اب کسی بھی چیز میں آپ کو Monosodium glutamate کی اتنی زیادہ مقدار تو بہ مشکل ملے گی، ویسے بھی جن مصنوعات میں MSG شامل ہوتا ہے، وہ ویسے بھی آپ کے لیے اچھی نہیں ہوتیں، چاہے ان میں ‏MSG نہ ہو تب بھی۔

3۔ ڈیٹوکس ڈائٹکا استعمال:

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم ایسے مادوں سے خود اپنے بل بوتے پر نمٹ سکتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے زہریلے ثابت ہوتے ہیں لیکن  اگر آپ کا جگر اور گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے تو آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے کیونکہ صرف خوراک میں تبدیلی سے کام نہیں چلے گا۔

4۔ organic پروڈکٹس کا استعمال:

اگر آپ کو کسی پروڈکٹ پر ’eco‘ یا ’bio‘ لکھا نظر آئے تو یاد رکھیں کہ یہ محض مارکیٹنگ کا ایک طریقہ ہے، اس بات کی ضمانت نہیں کہ کھانے کی یہ پروڈکٹ کیمیائی مادّوں کے استعمال کے بغیر بنائی گئی ہے۔

5۔ مائیکرو ویوز کا استعمال:

مائیکرو ویوز کا استعمال کھانے میں موجود غذائیت کا خاتمہ کر دیتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ اوون یا چولہے پر کھانا گرم کرنے سے بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

6۔ چکنائی کا کم استعمال:

جسم کو چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ عام مصنوعات کی جگہ صرف لو-فیٹ پروڈکٹس استعمال کرنا ہی کیلوریز کم کرنے کا واحد ذریعہ نہیں ہے۔

پھر کئی مصنوعات ایسی ہیں کہ جن میں لو-فیٹ صلاحیت دراصل شوگر کونٹینٹ بڑھا کر حاصل کی جاتی جاتا ہے، جو صحت کے لئے ویسے ہی نقصان دہ ہے۔

The post انسان میں موجود چند اچھی اور بری عادتوں کے متعلق اہم معلومات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email