نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا

رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کو ایل ڈی اے پلازہ سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان کو شہزاد اکبر  کیس میں ایل ڈی اے آفیس سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کا وائس میچ کروایا جائے گا ، نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں شہزاد اکبر پر الزام عائد کئے تھے ، نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبرکرائم کےدفتر پیش کیاجائےگا ، نذیر چوہان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ نذیر چوہان کے خلاف وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

The post نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email