عبدالرزاق کس اسٹیج اداکارہ کی محبت میں گرفتار تھے؟ کرکٹر کا انکشاف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق کس اسٹیج اداکارہ کی محبت میں گرفتار تھے؟ بالآخر کرکٹر نے نام سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیج  اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا ۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ میں نے دیدار سے شادی کا وعدہ نہیں کیا تھا میں نے ان سے کہا تھا کہ دیکھیں گے اور وقت کے ساتھ فیصلہ کریں گے ۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ دیدار کہتی تھیں کہ وہ اسٹیج کے ڈرامے وغیرہ نہیں چھوڑ سکتی تو میں نے ان سے کہا تھا کہ پھر میرے لیے مشکل ہوجائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abdul Razzaq (@abdulrazzaqcricketer)

انہوں نے مزید کہاکہ دیدار نے اسٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو ہمارا بریک اپ ہوا۔

 

 

The post عبدالرزاق کس اسٹیج اداکارہ کی محبت میں گرفتار تھے؟ کرکٹر کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email