ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مومینٹم کو فروغ دیں گے ، سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ فرحان بن فیصل السعود نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مومینٹم کو فروغ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  کے ہمراہ مشتترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے مئی میں دورہ سعودی عرب کے تناظر میں یہ دورہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا اسلام آباد کا دوسرا دورہ ہے ، شاہ محمود قریشی سے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بات ہوئی ہے ، ہم نے باہمی تعلقات کے تمام شعبوں اور ان کے روایتی طریقے سے ہٹ کر فروغ پر بات کی ہے ، ہم نے دونوں طرفین کے کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان معاہدوں اور فریم ورکس پر بات چیت کی ہے ، پاکستان نے بہترین انداز سے کورونا وباء کا سامنا کیا ، سعودی مملکت اپنے شہریوں کو کورونا وباء کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے ، ہم نے علاقائی سلامتی اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے ، کشمیر ، فلسطین ، یمن اورافغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

The post ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مومینٹم کو فروغ دیں گے ، سعودی وزیرخارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email