آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کی شکست پر نواز شریف برہم ہوگئے

ٓزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کی شکست پر نواز شریف برہم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے  مریم نواز،راجہ فاروق حیدر،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال و دیگر رہنماؤں کو فون کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کی وجوہات کے بارے معلومات حاصل کیں ہیں، ن لیگ کے رہنماؤں نے شکست کی وجہ حکومت کی بدترین دھاندلی قرار دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ دس بجے رات تک ن لیگ جیت رہی تھی پھر نتائج روک لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رابطے میں مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں منظم منصوبہ بندی سے ہرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ کے سینیئر رہنما آج اہم پریس کانفرنس کرینگے، راجہ فاروق حیدر،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال وزیراعظم ہاؤس مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرینگے۔

 ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ن لیگی رہنما شکست کی وجوہات اور دھاندلی کے شواہد میڈیا کے سامنے لائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اہم دستاویزات بھی پریس کانفرنس میں پیش کرینگے۔

The post آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کی شکست پر نواز شریف برہم ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email