اقراء عزیز اور یاسر حسین کا بیٹا کیسا دیکھتا ہے؟

گزشتہ ہفتے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے گھر ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

تاحال اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جانب سے بچے کی کوئی واضح تصویر سوشل میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے۔

وہی دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین نے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین کے نین نقش کے متعلق مداحوں کو بہت واضح طور پر بتایا ہے۔

گزشتہ روز مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے ایک سیشن کےدوران اداکارہ سے اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کے حوالے سے سوال کیا گیا  تھا کہ، ’ اقراء اور یاسر کا بیٹا کیسا لگتا ہے؟‘

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے جواب دیا کہ ’وہ بلکل اپنے والدین کی شکل و صورت پر گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین ، اقراء عزیز اور یاسر حسین کے بیٹے کبیر حسین سے ملاقات کے لئے ان کے گھر گئی تھیں جہاں انہوں نے بچے کے ساتھ  تصایر بھی شیئر کی تھیں۔

موجودہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  اداکارہ نے کبیر حسین کو اپنی گود میں لیا ہوا ہے اور وہ خوشی میں اس کے ساتھ پوس کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا تھا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

خیال رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے ابھی اتک اپنے بیٹے کبیر حسین کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی ہے تاہم اداکارہ سونیا حسین اس بچے کو دیکھنے والی پہلی اداکارہ ہونگی۔

The post اقراء عزیز اور یاسر حسین کا بیٹا کیسا دیکھتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email