کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بارہویں جماعت کے ہیومینیٹیز، فزیکل ایجوکیشن گروپ اور خصوصی طلبہ کا پرچہ  لیا جائے گا جبکہ پرچہ  دن میں ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

فزیکل ایجوکیشن گروپ کے پرچے کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحان میں 18 ہزار 1 سو 86 طلباء ہیومینیٹیز گروپ جبکہ فزیکل ایجویکشن کے 93 اور خصوصی 69 طلباء آج شرکت کریں گے جبکہ دوپہر میں امتحانات کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 96 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 55 امتحانی مراکز طلبہ کے لیے جبکہ 41 امتحانی مراکز طالبات کے لیے بنائے گئے ہیں۔

The post کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email