سونیا حسین شادی کب کرینگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا

سونیا حسین پاکستانی اداکارہ، ٹی وی ہوسٹ اور ماڈل ہیں جو پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ۔

سونیا حسین نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011ء میں کیا تھا ۔

یہ پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کی قابلیت کی جتنی بھی تعریف کی جائے بہت کم ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن کیا ہے جس دوران انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔

سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ، ’آپ شادی کب کر رہی ہیں؟‘

اس سوال کے جواب میں سونیا نے بتایا کہ وہ جنوری 2023 میں شادی کرینگی۔

اسکے علاوہ مداحوں نے اداکارہ سے ان کی تعلیم کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں سونیا کا کہنا تھا کہ  انہوں نے فزالوجی میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنے من پسند کھانوں کے حوالے سے بھی بتایا ہے کہ انہیں دیسی کھانے زیادہ پسند ہیں۔

ایک مداح نے ان سے پالتو جانوروں کے حوالے سے سوال کیا کہ،’کیا آپ کے پاس پالتو جانور ہیں؟‘

اس سوال کے جواب میں اداکارہ سونیا کا کہنا تھا کہ، ’ جی، میرے پاس 2 کتے اور 2 بلیاں ہیں اور ہم سب ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں‘۔

اسکے علاوہ ان مداحوں نے ان سے ان کی  پسندیدہ اداکاراؤں کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں انہیں نے بتایا کہ سجل علی، یمنیٰ زیدی اور ثانیہ سعید پاکستان میں ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں ۔

اس کے علاوہ سونیا سے ان کی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہیں نے بتایا کہ انہون نے 17 سال کی عمر میں اداکاری کرنا شروع کی تھی۔

The post سونیا حسین شادی کب کرینگی؟ تاریخ کا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email