کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کے تین کنٹونمنٹ بورڈز میں الیکشن ہونگے جس میں لورالائی اور ژوب کنٹونمنٹ بورڈز میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کنٹونمنٹ کے 5 وارڈز جبکہ لورالائی اور ژوب کے دو دو وارڈز میں بلدیاتی الیکشن ہونگے، کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز کے 31پولنگ سٹیشنز میں 103 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کنٹونمنٹ کے پانچ وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد26 ہزار 182 ہے، رجسٹرڈ ووٹرزمیں 13ہزار 830 مرد اور12 ہزار352 خواتین ووٹرز ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لورالائی کنٹونمنٹ میں چار پولنگ اسٹیشنز اور 6 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیںگے، لورالائی کنٹونمنٹ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1584ہے جن میں 852 مرد اور732 خواتین ووٹرز ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ژوب کنٹونمنٹ کے لئے چار پولنگ اسٹیشنز اور چار پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے، ژوب کنٹونمنٹ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد1250 ہے جن میں 693 مرد اور 557 خواتین ووٹر شامل ہیں۔

The post کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email