وزیراعظم کا انتخابات کے دوران دو کارکنان کی ہلاکت پردکھ کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کے انتخابات کے دوران تحریک انصاف کے دو کارکنان کی ہلاکت پردکھ  کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز آزاد جموں کشمیر کے انتخابات کے دوران ہمارے دو کارکنان ظہیر احمد اور رمضان ، دونوں  جو آپس میں کزنز تھے ان کے قتل پر بہت افسوس ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقتول کارکنوں کےاہلخانہ سےتعزیت کا اظہار کرتا ہوں، میں نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر قاتلوں کو پکڑیں اور اہل خانہ سے تعزیت کریں۔

The post وزیراعظم کا انتخابات کے دوران دو کارکنان کی ہلاکت پردکھ کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email