عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی اولین ترجیح ‏ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی اولین ترجیح ‏ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ ‏اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے قیمتوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی اور مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے حوالے ‏سے قائم سیل کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر ‏فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ قیمتوں کے حوالے سے غفلت کے ‏مرتکب افسران کے خلاف کاروائ کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔ ‏

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ اور مسابقتی کمیشن کے ذریعے اشیائے ‏خوردو نوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منافع خوروں اور مافیا کے خلاف ‏بھرپور کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر ‏مملکت براے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ، معاون خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز ‏گل اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین ،چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں ‏شریک ہوئے۔

The post عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمت پر فراہمی اولین ترجیح ‏ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email