شہروز سبزواری کو صدف کی کونسی خوبی نے زیادہ متاثر کیا؟ اداکار نے بتادیا

اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ ناصرف صدف میری بیٹی نورے سے بے حد محبت کرتی ہے بلکہ نورے کو بھی صدف سے عشق ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے شہروز سبزواری کو صدف کی تین خوبیاں بتانے کو کہا جس پر اداکار نے پہلی خوبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صدف میں یہ بات اچھی ہے کہ یہ اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہے۔

دوسری خوبی کے بارے میں شہروز کا کہنا تھا کہ صدف میری بہنوں سے بہت محبت کرتی ہے، اس کا میری بہنوں سے کافی قریبی رشتہ ہے۔

شہروز نے تیسری خوبی بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے نورے کی ماں ہونے کی حیثیت سے خود کو ثابت کیا ہے، صدف نورے کی سگی ماں نہیں ہے لیکن پھر بھی نورے کا اس سے عشق کرنا میری جیت تھی۔

The post شہروز سبزواری کو صدف کی کونسی خوبی نے زیادہ متاثر کیا؟ اداکار نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email