پراپرٹی ڈیلرز ہوجائیں ہوشیار، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے، پاکستان پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہوگا، مشکوک سرمایہ کار سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 22 ہزار پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ کرلیے ہیں، رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائینہ کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز کو مشکوک سرمائے سے آگاہی دی جائے گی۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرز سے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوںگے جبکہ مشکوک سرمایہ کار سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔

The post پراپرٹی ڈیلرز ہوجائیں ہوشیار، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email