اسپین : 14سالہ رائیڈر زندگی کی بازی ہار گیا

اسپین کے 14سالہ موٹر بائیک رائیڈر ریس میں حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ہیوگو ملان ، الکینز میں ہونے والی ریس میں14سالہ موٹر بائیک رائیڈر حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

ہیوگو ملان الکینز اسپین میں ہونے والی ایک ریس میں شریک تھے ، ریس کے دوران ان کی موٹر بائیک کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔

حادثے کے فورا بعد انہیں آئر لفٹ سے ہاسپٹل پہنچایا گیا لیکن وہ ٹریٹمنٹ سے پہلے ہی انتقال کرگئے۔

یاد رہے ان کے رائیڈنگ اسکول کونا ڈی کیمپنز نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیوگو ملان کی ہنستی مسکراتی شخصیت اور پروفیشنلزم ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔

The post اسپین : 14سالہ رائیڈر زندگی کی بازی ہار گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email