بیوی کا پب جی کھیلنا شوہر کو بھاری پڑگیا

پب جی کے جنون میں خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج دائر کردیا، خاتون کا کہنا ہے کہ پب جی کھیلنے پر تشدد نے اسے نفسیاتی اور جسمانی نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی چوتھی بڑی موبائل گیم پب جی جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، ان 75 کروڑ میں عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بھی شامل ہیں۔

اس گیم کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں، تو درجنوں اس گیم کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوئے ہیں۔

ایسا ہی ایک اور واقعہ عرب ریاست میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے پب جی کی خاطر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

یہ واقعہ عید الاضحیٰ کے روز پیش آیا جب خاتون کے گھر مہمان آئے اور شوہر نے خاتون سے مہمانوں کے لئے قہوہ بنانے کا مطالبہ کیا لیکن خاتون پب جی کھیلنے میں قہوہ بنانا بھول گئیں۔

مہمانوں کی خاطر تواضح نہ کرنے اور پب جی کھیلنے پر شوہر نے خاتون کی پٹائی کردی تاہم وہ خود مشکل میں پھنس گیا۔

خاتون نے شوہر کے تشدد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروائی، جس میں کہا کہ مارنے سے انہیں نفسیاتی اور جسمانی نقصان ہوا ہے جس کی تلافی کا وہ مطالبہ کریں گی۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا کہ شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے روکتے ہیں حالانکہ میں گھر کی تمام ذمہ داریاں پوری طرح سے ادا کرتی ہوں۔

The post بیوی کا پب جی کھیلنا شوہر کو بھاری پڑگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email