کے ٹو مہم، اسکاٹش کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

اسکاٹش کوہ پیما رک ایلین کے ٹو پہاڑ سر کرنے کے دوران برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیریٹی پارٹنرز ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں 68 سالہ کوہِ پیما کی موت کی تصدیق کی گئی۔

یاد رہے اسکاٹش کوہ پیما رک ایلین کی لاش گزشتہ شام تلاش کرلی گئی تھی۔

دوسری جانب برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وہ ان اطلاعات سے آگاہ ہیں کہ کے 2 پر ایک برطانوی شہری کی موت ہوگئی ہے۔

کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے، یہ سلسلہ کوہ قراقرم، پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 8611 میٹر ہے۔

The post کے ٹو مہم، اسکاٹش کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email