امریکی اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ ٹک ٹاکر تیونسی کی جڑواں بہن؟

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کی مشہور امریکی اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ سے مماثلت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو دیکھنے والے کئی افراد 20 سالہ رؤ نامی لڑکی کو اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ کی جڑواں بہن کہنے لگے جبکہ سیکڑوں افراد نے انہیں قریبی رشتے دار بھی قرار دے دیا۔

تیونسی نژاد برطانوی لڑکی کی اس ویڈیو کو چالیس لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کے شیئر ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں فالوورز کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

The post امریکی اداکارہ امینڈا سیفرائیڈ ٹک ٹاکر تیونسی کی جڑواں بہن؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email