بیلا حدید کون ہے؟ نوشین شاہ

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے اُن پر تنقید کرنے والے صارف سے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کے بارے میں پوچھ لیا۔

گزشتہ روز نوشین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نوشین شاہ کے ہمراہ اُن کی کچھ سہیلیاں بھی موجود ہیں جبکہ یہ تصویریں کسی تقریب کی ہیں۔

نوشین شاہ کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے اسٹائل کی خوب تعریف کی تو وہیں ناقدین نے تنقید کے خوب تیر بھی برسائے۔

مرات آفتاب نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ نے بیلا حدید کو کاپی کرنے کی کوشش کی ہے۔

بیلا حدید کون ہے؟ نوشین شاہ کا صارف سے سوال

صارف کے کمنٹ کے جواب میں نوشین شاہ نے پوچھا کہ یہ بیلا حدید کون ہے؟

حماد حیدر نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ماشاءاللّہ! آپ ہماری بکری جیسی لگ رہی ہیں۔

بیلا حدید کون ہے؟ نوشین شاہ کا صارف سے سوال

صارف کی تنقید کے جواب میں نوشین شاہ نے قہقہے والا ایموجی بنادیا۔

واضح رہے کہ نوشین شاہ سمیت اکثر پاکستانی اداکاراؤں کو اُن کے لباس اور اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

The post بیلا حدید کون ہے؟ نوشین شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email