کشمیریوں نےمودی کےیاروں کواٹھاکرباہرپھینک دیا ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں نےمودی کےیاروں کواٹھاکرباہرپھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نےکلہاڑی پاؤں پرنہیں پاؤں کلہاڑی پرماراہے ، شاہی خاندان کااہلکاربریف کیس لےکرپھرتارہا۔

انہوں نے کہا کہ حوالات کےپیچھےتصویریں بنواکرسیاسی بونا بننےکی کوشش کی گئی ، مریم نوازالیکشن کےنتائج تسلیم کرےنہ کرےکس کوفکر پڑتا ہے ، مریم نواز کی توگھر میں کوئی نہیں سنتا ، کشمیریوں نےپیپلزپارٹی اورن لیگ کومستردکردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری نےکشمیرمیں نفرت کےبیج بوئےتھے ، الیکشن سےثابت ہواعمران خان کشمیریوں کےدلوں میں بستےہیں ، کشمیری وزیراعظم عمران خان کومسیحاکےطورپردیکھ رہےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ چاہتےہیں ظل سبحانی کےحکم پرادارےسرنگوں ہوں ، یہ کہتےہیں وہ پاکستان چاہیےجہاں ہم اقتدارمیں ہوں ، کشمیریوں نےنوٹ کوعزت دینےسےانکارکیا ، کشمیریوں نےنوٹ لینے سے انکار کیا تو دھاندلی ہوگئی۔

The post کشمیریوں نےمودی کےیاروں کواٹھاکرباہرپھینک دیا ، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email