عائزہ خان نے اپنے بیٹے کا ٹیلنٹ مداحوں سے شیئر کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بیٹے کا ٹیلنٹ مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ان کے بیٹے ریان تیمور کو پینٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان نے اپنی شیئر کردہ  پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے۔ یہ لاک ڈاؤن کے دوران سامنے آنے والا ٹیلنٹ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 7 سال ہونے والے ہیں، یہ خوبصورت جوڑی 8 اگست 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی۔

عائزہ خان اور دانش تیمور  کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی اور ایک بیٹا، جن کے نام حورین اور ریان ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

 

 

The post عائزہ خان نے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوالیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email