مستند آل راؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ مستند آلراؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم، عبدالرزاق، اظہر محمود جیسا آل راؤنڈ بننے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ٹی ٹونٹی نہیں ون ڈے ، ٹیسٹ میں خود کو آل راؤنڈر کہلوانا چاہتا ہوں ، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عموماَ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، ڈیتھ اوورز میں پاؤر ہٹنگ کی خصوصی مشق کررہا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ لارڈز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا میرے لیے اعزاز تھا ، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہوں ، کیربیئن ٹور کے دوران بہترین بولنگ اور پاؤر ہٹنگ کرنے کی کوشش کرونگا۔

The post مستند آل راؤنڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email