پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے الیکشن کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی ، سردار تنویر الیاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے الیکشن کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چالوں کو بلائے تاق رکھتے ہوئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران پر اور ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے ، اپنے لوگوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے ، یقین دلاتا ہوں عمران خان کی قیادت میں آپکو وہ کشمیر ملے گا جو آپکے خوابوں کی تعبیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا وسطی باغ ایل 15 کے تمام افراد اور قبائل  کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، تحریک انصاف کا انتخاب کرنے پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

The post پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے الیکشن کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی ، سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email