پنجاب کے 10 ضلعوں میں پولیو ٹیموں کی تربیت کا آغاز

پنجاب کے 10 ضلعوں میں پولیو ٹیموں کی تربیت کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیو ٹیموں کی تربیت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کی جا رہی ہے، انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 اگست سے کیا جا رہا ہے اور انسداد پولیو کا انعقاد پنجاب کے 10 ضلعوں میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مہم کا انعقاد بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کیا گیا ہے، ان اضلاع میں وائرس کی گردش کو سامنے رکھتے ہوئے مہم میں شامل کیا گیا ہے، مہم میں 94 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ورکشاپوں میں 46 ہزار پولیو ورکروں کی تربیت کی جائے گی، ورکروں کو کورونا سے بچاؤ کی حکمت عملی پر تربیت دی جائے گی، پولیو ورکروں کی تربیت کے لئے اسٹال کا طریقہ کار متعارف کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 7 ہزار سپروائزرز کی ٹریننگ مکمل کی جا چکی ہے۔

The post پنجاب کے 10 ضلعوں میں پولیو ٹیموں کی تربیت کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email