پی ٹی آئی کی کامیابی پر دشمن ملک بھارت ضرور پریشان ہو چکا ہوگا، عبدالعلیم خان

سینئرصوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی پر دشمن ملک بھارت ضرور پریشان ہو چکا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ کشمیری بھائیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر تصدیق مہرثبت کر دی، ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم عمران خان ہی کشمیر کے سفیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال کیا، عمران خان وعدے پورے کریں گے، کشمیریوں نے عمران خان کے ویژن اور اُن کی دور رس پالیسیوں کو مینڈیٹ دیا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کو ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے، ملک کو مستحکم بنانا اور کشمیر کی آواز بننا عمران خان کا حقیقی مشن ہے۔

سینئرصوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ہر کشمیری بھائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی کو عوام نے بھرپور پذیرائی دی ہے، ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دینے پر کشمیری بھائی مبارکباد کے لائق ہیں۔

The post پی ٹی آئی کی کامیابی پر دشمن ملک بھارت ضرور پریشان ہو چکا ہوگا، عبدالعلیم خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email