آزاد کشمیر انتخابات 2021: پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کر لی

آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔

 غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی 9 اور مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک، ایک نشست ملی ہے۔

ایل اے 9 کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایل اے 16 باغ کے نتائج روک دیئے گئے۔

 واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل تھے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

 

The post آزاد کشمیر انتخابات 2021: پی ٹی آئی نے اکثریت حاصل کر لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email