دنیا کی پہلی فلائی موٹر سائیکل کی آزمائشی پرواز مکمل

 دنیا کی پہلی جیٹ پیک اڑن موٹر سائیکل نے اپنی آزمائشی پرواز مکمل کرلی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپیڈر نامی یہ موٹر سائیکل 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آزمائش کے تمام مراحل سے گزری ہے۔

 اس موٹر سائیکل کو کیلیفورنیا کی ایک ایوی ایشن کمپنی نے بنایا ہے جو دنیا کی پہلی اڑن موٹرسائیکل بھی ہے جس میں جیٹ ٹربائن نصب کیا گیا ہے۔

جیٹ پیک کے مشہور موجد ڈیوڈ میمین نے اسے بہت محنت سے ڈیزائن کیا ہے۔

 اس میں دنیا کا جدید اور مختصر ترین جیٹ انجن نصب ہے جس میں دو افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔

یاد رہے  ہوا میں بلند ہونے کے بعد اس کا برقی نظام اسے ہموار رکھتا ہے۔

The post دنیا کی پہلی فلائی موٹر سائیکل کی آزمائشی پرواز مکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email