آئی فون پر گوگل سرچ ہسٹری کو صاف کرنے کا طریقہ

گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین  کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے  مطابق گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے ایک ایسا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے وہ سرچ ہسٹری کو صاف کر سکتے ہیں۔

کوئیک ڈیلیٹ نامی اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین صرف چند سیکنڈ میں ہی گوگل پر آخری 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ختم کر سکتے ہیں۔

یہ نیا فیچر آئی فون پر گوگل ایپلیکیشن کی ترتیبات میں شامل ہے تاہم  اس کیلئے صارفین آئی فون پر گوگل ایپ کھولیں۔

 اس کے بعد ان کے موبائل کی سکرین کے اوپر دائیں جانب اپنی پروفائل تصویر کو کلک کریں۔

صارفین اس کے بعد پاپ اپ مینو سے آخری پندرہ منٹوں کو حذف کریں پر کلک کریں۔

 اب آپ کی پچھلے 15 منٹ کی سرچ ہسٹری فوری طور پر ختم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے گوگل کروم صارفین کیلئے سکیورٹی کے نئے فیچر متعارف کروائے گئے تھے۔

The post آئی فون پر گوگل سرچ ہسٹری کو صاف کرنے کا طریقہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email