460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں زندگی کا راز؟

 برطانوی کاؤنٹی گلوسیسٹرشائر میں ایک کھیت سے گزشتہ برس ملنے والے ، 460 کروڑ سال قدیم شہابِ ثاقب کے بارے میں ماہرین نے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ماہرین کو امید ہے کہ قدیم شہابِ ثاقب ہ  زمین پر زندگی کی ابتداء سے متعلق ہمارے اہم ترین سوال کا جواب فراہم کرسکے گا۔

یہ شہابِ ثاقب ‘‘ایسٹ اینگلین ایسٹروفزیکل ریسرچ آرگنائزیشن’’ کے ڈیرک رابسن نے دریافت کیا تھا۔

لفبرا یونیورسٹی میں تحقیق جاری ہے ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا تھا کہ یہ شہابِ ثاقب اس زمانے سے تعلق رکھتا ہے کہ جب ہمارا سیارہ زمین نیا نیا وجود میں آیا تھا اور شدید گرم، پگھلے ہوئے گولے کی شکل میں تھا۔

تاہم امید ہے کہ اس کے اندر موجود مادّے بھی اب تک اسی حالت میں ہوں گے کہ جیسے وہ آج سے اربوں سال پہلے تھے ۔

The post 460 کروڑ سال پرانے شہابِ ثاقب میں زندگی کا راز؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email