دھاندلی پی ٹی آئی کا مشن ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی پی ٹی آئی کا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے بیان دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے امیدوار ہر حلقے سے جیت رہے ہیں مگر پی ٹی آئی نتائج روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کی چوری سے باز آجائے ورنہ کشمیر کی عوام ایسی مزاحمت کرے گی کہ عمران خان تاحیات گھبراتے رہیں گے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسی طرح کی تیکنکی دھاندلی کی کوشش کررہی ہے جیسے 2018 کے انتخابات میں کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی پی ٹی آئی کا مشن ہے، عمران خان ہر انتخابات کو چوری کرکے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں۔

 

The post دھاندلی پی ٹی آئی کا مشن ہے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email