معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل

معروف بھارتی اداکارہ  یاشیکا آنند کار حادثے میں شدید زخمی  ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کار حادثہ  ریاست تامل ناڈو  کے علاقے مہابالی پورم میں ہفتے کی درمیانی شب مشرقی ساحلی روڈ پر  پیش آیا۔

کار حادثہ  میں اداکارہ شدید زخمی ہوگئیں اور اس صورت میں اداکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 حادثے کا شکار گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوری ہیں۔

 پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے  مطابق گاڑی  میں  مزید دو افراد موجود تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ اداکارہ کے ہمراہ  موجود ان کی 28سالہ  دوست  ولی چیٹی بھوانی  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

اداکارہ یا شیکا انند متعدد تامل فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

The post معروف بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو حادثہ، تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email